Home sticky post 4 قومی اسمبلی نے آرمی، ائیر فورس، نیوی اورسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے آرمی، ائیر فورس، نیوی اورسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کی منظوری دے دی

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی ترمیمی بل ، پاکستان ائیر فورس ترمیمی بل ، پاکستان نیوی ترمیمی بل سمیت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔ ان قوانین میں ترامیم ستائیسویں آئینی ترمیم کے تناظر میں متعارف کرائی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ نئے قوانین نہیں بلکہ آئین سے ہم آہنگ کرنے کے موجود قوانین میں ترمیم کی گئی ہے۔

اجلاس کی کارروائی کے دوران قائد ایوان محمد شہبار شریف بھی ایوان میں موجود رہے۔ قومی اسمبلی نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان میں شیڈول میچز کھیلنے کا فیصلہ برقرار رکھنے پرسری لنکن حکومت، کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے جذبہ یکجہتی پر شکریہ اور تحسین کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر سری لنکا کا شکریہ ادا کیا۔

قومی اسمبلی نے خواتین، بچوں، ٹرانس جینڈرز اور کمزور افراد پر گھریلو تشدد کو روکنے کے لیے ڈومیسٹک وائلنس پری ونشن اینڈ پروٹیکشن بل 2025 کی بھی منظوری دی۔

بعدازاں قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی ہو گئی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...