Home sticky post 2 آرٹیکل ایک من گھڑت کہانی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے بشری بی بی کوتوڑا نہیں جاسکتا،بیرسٹر گوہر

آرٹیکل ایک من گھڑت کہانی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے بشری بی بی کوتوڑا نہیں جاسکتا،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی پر آیا یہ آرٹیکل شرانگیزی اور جھوٹ پر مبنی ہے، اس آرٹیکل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی کردار کشی کرنا ہے، بشری بی بی بہادری کے ساتھ اور اہلیہ ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں اس سے قبل بھی عدت میں شادی جیسے گھٹیا الزامات لگائے گئے جس سے وہ بری ہوئیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدت جیسے الزمات جھوٹے ثابت ہوئے اسی طرح یہ بھی ایک من گھڑت کہانی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے بشری بی بی کو نہیں توڑا جاسکتا، اس وقت جب وہ جیل میں ہیں اس قسم کے آرٹیکل کی ہم مذمت کرتے ہیں، اس قسم کے آرٹیکل اسپانسرڈ ہوتے ہیں اور ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی بی سی نے امریکی صدر کی تقریر کو غلط ایڈٹ کرنے پر معافی مانگی ہے، وقت ثابت کرے گا یہ باتیں بھی غلط بیانی پر مبنی اور بے بنیاد ہیں، ایسے وقت پر آرٹیکل کا آنا شرانگیزی ہے اور یہ واضح طور پر کی کردار کشی ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...