Home #ٹرینڈ ظہران ممدانی سے ملاقات کے بعد میری ان کے بارے میں رائے تبدیل ہوگئی،صدرٹرمپ

ظہران ممدانی سے ملاقات کے بعد میری ان کے بارے میں رائے تبدیل ہوگئی،صدرٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان وائٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں امریکی صدر نے کہاکہ ظہران ممدانی سے ملاقات کے بعد میری ان کے بارے میں رائے تبدیل ہوگئی ہے۔ ظہران ممدانی نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے یا نہیں ، اس پر بات نہیں ہوئی۔ممدانی نے مجھے فاشسٹ کہا میں نے بُرا نہیں منایا ۔میرے حامیوں نے بھی اُنہیں ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا ہم دونوں کا مقصد جنگوں کا خاتمہ ہے۔ اُمید ہے نومنتخب میئر اچھا کام کرکے قدامت پسندوں کو حیران کر دیں گے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں 8 امن معاہدے کروائے۔ مشرق وسطیٰ میں میری کوششوں سے امن قائم ہوا ۔ غزہ میں مستقل امن کے لیے حماس کو غیر مسلح ہونا ہوگا۔

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ظہران ممدانی نے کہا کہ صیہونی فوج فلسطینیوں کی نسل کشی اور ہماری حکومت اُسے پیسہ دے رہی ہے ۔ نیویارک کے عوام چاہتے ہیں اُن کے ٹیکس کا پیسہ تنازعات کے بجائے بنیادی ضروریات پر خرچ ہو ۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...