Home highlight سہ فریقی ٹی 20 سیریز : تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

سہ فریقی ٹی 20 سیریز : تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Share
Share

راولپنڈی :سہ فریقی ٹی 20سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان ناٹ آؤٹ 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 20، بابر اعظم 16 اور کپتان سلمان آغا 0کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔عثمان خان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ داسن شناکا 1 کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل پریرا 25، کامل مشارا 22، پتھم نسانکا 17، ونندو ہسارنگا 11، کوشل مینڈس 3، کمنڈو مینڈس 3 جبکہ کپتان داسن شناکا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 جبکہ سلمان مرزا، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...