Home highlight 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، گنتی کا عمل اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، گنتی کا عمل اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

Share
Share

[7:55 PM, 11/23/2025] Faheem Abc: اسلام آباد:ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی، مظفرگڑھ کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوئے۔

این اے 185 ڈی جی خان

حلقے کے 35 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمود قادر لغاری 17840 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار دوست کھوسہ 6897 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

چیچہ وطنی: این اے 143 ضمنی انتخابات

اس حلقے کے 38 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد طفیل جٹ 13100 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر 919 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ہری پور، این اے 18

25 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہرناز 8335 ووٹ لے کرآگے جبکہ مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 5811 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

لاہور: این اے 129

اس حلقے کے 77 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان 7735 ووٹ لیکر آگے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ چوہدری ارسلان 5002 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

فیصل آباد: حلقہ نمبراین اے 96

80 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال چوہدری 13880 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک نواب شیر وسیر 5890 ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مظفرگڑھ: پی پی 269

63 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی کے میاں علم دارقریشی 23227 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار اقبال پتافی 13444 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

میانوالی: حلقہ پی پی 87

7 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق علی حیدرنور خان 3684 لے کر آگے جبکہ نوابزادہ ایاز خان 240 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

فیصل آباد: پی پی 98

ووٹنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے

فیصل آباد: پی پی 116

ووٹنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے

ساہیوال: پی پی 203

ووٹنگ ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے

سرگودھا،پی پی 73

32 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے سلطان علی رانجھا 11014 ووٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار حارث رانجھا 1486 ووٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ

قبل ازیں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ اس دوران ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں مہر ثبت کریں گے۔

انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 792 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، جن میں 408 کو انتہائی حساس اور 1,032 کو حساس قرار دیا گیا تھا، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 20 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔

این اے 18 ہری پور میں 9 امیدوار میدان میں موجود ہیں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

یہ نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 96 فیصل آباد کے حلقے میں 16 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے طلال بدر چوہدری کا 15 آزاد امیدواروں سے مقابلہ ہوگا۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے رائے حیدر علی کھرل کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی۔

حلقہ این اے 104 فیصل آباد میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور 4 آزاد امیدواروں میں انتخابی مقابلہ ہوگا۔

یہ نشست سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی 9 مئی کیس میں سزا کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 185 ڈیرہ غازی خان کے اس حلقے میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے محمود قادر لغاری اور پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گل وزیر کی 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔
[8:05 PM, 11/23/2025] Faheem Abc: کراچی کینٹ اسٹیشن پر کھڑی کارگو ٹرین کی دو بوگیوں میں آتشزدگی، بوگی میں موجود سامان جل کر خاکستر

فائل فوٹو

کراچی کینٹ اسٹیشن پر کھڑی کارگو ٹرین کی دو بوگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ریسیکو ادارے 1122 کے ترجمان کے مطابق کینٹ اسٹیشن میں کارگو کی بوگی میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی، سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر ٹینڈر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔

فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا تو ریسیکو ٹیم کو معلوم ہوا کہ مال بردار ٹرین کی دو بوگیوں میں آگ لگی ہے۔ریسیکو ٹیم نے فوری امدادی عمل شروع کرکے دونوں مال برادر بوگیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

ترجمان ریسیکو ادارے 1122 نے بتایا کہ یہ کارگو ٹرین ہے۔آتشزدگی کے واقعہ میں دو بوگیاں متاثر ہوئیں۔ایک بوگی میں موجود سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔ایک بوگی میں رکھے ہوئے سامان کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم ریسیکو ٹیم نےباقی سامان کو نکال کر اس کو جلنے سے بچالیا۔

انہوں نے بتایا کہ دو کارگو بوگیوں میں کپڑا اور دیگر سامان موجود تھا۔آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...