Home sticky post الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
الیکشن کمیشن میں وزیر مملکت طلال چودھری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی، وزیر مملکت پیش نہ ہوئے، وکیل بھیج دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے، ابھی ہم بلال چودھری کو نااہل نہیں کرتے، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روک رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی، کمیشن حکام نے کہا کہ طلال چودھری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، وزیر مملکت طلال چودھری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزیر مملکت نے خلاف ورزی کی اور آنا بھی گوارا نہیں کیا، کمیشن حکام نے ا?گاہ کیا کہ الیکشن کمیشن ماضی میں ایک وزیر اور امیدوار کے خلاف کاروائی کر چکا ہے، وزیر مملکت کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔
وکیل طلال چودھری نے بتایا کہ طلال چودھری نے مجھ سے رابطہ کیاکہ وہ کمیشن میں پیش ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...