Home sticky post 5 پاک سعودی عرب مشترکہ فوجی مشق البطار دوم اختتام پذیر

پاک سعودی عرب مشترکہ فوجی مشق البطار دوم اختتام پذیر

Share
Share

راولپنڈی :پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ فوجی مشق البطار دوم کی پروقار اختتامی تقریب سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہوئی ۔ یہ مشقیں اٹھارہ سے چھبیس نومبر تک جاری رہیں جن میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کا دستہ اور سعودی فوج کی کمبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں سپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے پاکستان کی جانب سے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں دونوں برادر ملکوں کے فوجی دستوں نے پیشہ ورانہ صلاحیت ، آپریشنل مہارت اور باہمی ہم آہنگی کے شاندار معیار کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ البطار دوم مشترکہ مشق کا مقصد دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں مشترکہ مہارت کو بڑھانا تھا ۔ خاص طور پر آبادی والے علاقوں میں انسداد دہشت گردی کے آپریشنز ، خودکار دھماکہ خیز آلات ناکارہ بنانااور مربوط تربیت کے ذریعے فوجی ڈرلز اور طریقہ کار بہتر بنانا تھا۔ اس مشترکہ مشق سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان گہرے تاریخی فوجی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں ۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...