Home تازہ ترین صدر آصف علی زرداری سے کرغزستان کے ہم منصب کی ملاقات،دونوں رہنماؤں کاتجارتی روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

صدر آصف علی زرداری سے کرغزستان کے ہم منصب کی ملاقات،دونوں رہنماؤں کاتجارتی روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری سے کرغزستان کے صدرصادر ژپاروف نے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔ وفود کی سطح پر مذاکرات سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

صدر مملکت نے کرغز صدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بیس سال بعد کسی بھی کرغز صدر کا پاکستان کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان باہمی تجارت حجم اپنی صلاحیت سے کہیں کم ہے ۔انہوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارتی روابط کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان بزنس فورم میں کرغز تاجروں کے وفد کی موجودگی کا خیر مقدم کیا اور اسے اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش کی علامت قرار دیا۔صدر آصف علی زرداری نےکاسا1000منصوبے کے کرغزستان والے حصے کی تکمیل کو سراہا اور یقین دلایا کہ پاکستان اپنے حصے کے منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے ۔

دونوں صدور نے علاقائی رابطہ کاری پر گفتگو کی اور چار فریقی ٹریفک ان ٹرانزٹ معاہدے کے تحت فعال سڑک رابطے پر اطمینان کا اظہار کیا۔صدر آصف علی زرداری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کرغزستان کو بحیرہ عرب تک سب سے مختصر اور کم لاگت راستہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔صدر مملکت نے مہمان صدر کو بتایا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو انیس سو پچانوے میں کرغزستان کی آزادی کے بعد دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی وزیراعظم ہیں اور وہ اس دورے میں ان کے ہمراہ تھے ۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت،توانائی،رابطہ کاری ، تعلیم ، بینکاری اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ صدرصادر ژپاروف نے کرغزستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور صدر مملکت کو کرغزستان کے دورے کی دعوت دی ۔

صدر آصف علی زرداری نے معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ ،سپیکر قومی اسمبلی،پنجاب اور گلگت بلتستان کے گورنرز ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ، نیول چیف،سفارتی نمائندوں اور اعلی حکام نے شرکت کی۔صدر مملکت نے صدرصادر ژپاروف کو چھ دسمبر کو ان کی 57ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد بھی دی ۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...