Home نیوز پاکستان پاکستان کی پہلی خاتون میچ ریفری ویمنز سپر لیگ میچز کیلئے نظر انداز

پاکستان کی پہلی خاتون میچ ریفری ویمنز سپر لیگ میچز کیلئے نظر انداز

Share
Share

پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ہونے والے خواتین کے دو نمائشی میچوں میں خواتین امپائروں کو تو موقع مل رہا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی اور واحد خاتون میچ ریفری کو نظر انداز کردیا۔ اگر ان میچز میں ان کو ذمہ داری دی جاتی تو اس سے خاتون میچ ریفری کو اس سطح کے میچ سےتجربہ ملتا۔ ثمن ذوالفقار کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020 میں میچ آفیشلز کے ڈویلپمنٹ پینل میں شامل کیا تھا ۔ ثمن ذوالفقار ڈومیسٹک کی سطح پر ویمن میچز سپروائز کر رہی ہیں لیکن پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ہونے والے نمائشی ویمن میچز سے انہیں نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔ پنڈی میں ہونے والے میچوں میں ویمن لیگ کے میچز میں 2 خواتین امپائرز سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ہیں جبکہ میچ ریفری محمد انیس ہیں۔ مرد امپائر بھی امپائرنگ کررہے ہیں۔ یہ میچ ستمبر میں ہونے والی خواتین لیگ کی تیاریوں کی حصہ ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...