Home نیوز پاکستان ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ڈسپلن توڑنے پر پلیئرز کیخلاف ایکشن

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ڈسپلن توڑنے پر پلیئرز کیخلاف ایکشن

Share
Share

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پراسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ شاداب خان اور شان مسعود پر بھی میچ فیس کا دس دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ملتان کے ٹم ڈیوڈ پر بھی جرمانہ کی زد میں آگئے ۔ انہوں نے بھی اس ہی طرح کی ایک گیند وائیڈ نہ قرار دینے پر ناراضی کا اظہار کیا، ان پر بھی دس فیصد جرمانے کا فیصلہ کیا گیا، ٹم ڈیوڈ نے غلطی تسلیم نہیں کی تو باضابطہ سماعت ہوئی جس میں میچ آفیشلز نے آن فیلڈ امپائرز کے فیصلے کو برقرار رکھا۔جمعرات کو راولپنڈی میں لاہور قلندرز کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں جرمانہ عائد کیا گیا ہے، قلندرز کی بیٹنگ کے دوران 19 ویں اوور میں فضل الحق فاروقی نے بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد گالی دی تھی جس انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ فضل الحق فاروقی نے میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا اور آئندہ عمل نہ دہرانے کی یقین دہانی کروائی ۔ ایک اور واقعے میں منگل کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میںشاداب خان، شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا دس دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔شان مسعود نے شارٹ پچ گیند دیئے جانے پر اعتراض کیا تھا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...