Home Uncategorized جرمنی میں گرجاگھر میں فائرنگ سے7 افراد ہلاک، 25 زخمی

جرمنی میں گرجاگھر میں فائرنگ سے7 افراد ہلاک، 25 زخمی

Share
Share

جرمنی کے علاقے ہیمبرگ کے گرجاگھر میں فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گراس بارسٹل ڈسٹرکٹ میں چرچ میں نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فوری طورپرفائرنگ کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا۔پولیس کا کہنا ہے حملہ آور کے فرار ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں،توقع ہے کہ حملہ آور بھی ہلاک افراد میں شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ہیمبرگ کے وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے خصوصی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر تعینات کر دی گئی ہے، شہریوں کو ہدائت دی گئی ہے کہ شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...