Home سیاست قوم ثاقب نثار اور پاناما بنچ والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، مریم نواز

قوم ثاقب نثار اور پاناما بنچ والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، مریم نواز

Share
Share

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم ثاقب نثار اور پامانا بنچ والوں کو کبھی معاف نہیں کریگی، سازش کے تمام کردار خود ایک دوسرے کا نام لے رہے ہیں، ہمیں 2 سال قید، لاڈلے کو دوسرے روز ضمانت مل جاتی ہے،عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے نے ملک کو معاشی بحران میں دھکیلا، پنجاب کے عوام دشمن کو پہچان لیں، نواز شریف کو نکالا تو ملک سے ترقی بھی نکل گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں ن لیگ کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد والوں کو نوازشریف کا سلام، آج فیصل آباد میں گھڑی چور کا نعرہ سب زیادہ شور سے لگ رہا ہے۔2013ء میں بجلی نہیں تھی، گیس نہ ہونے سے فیکڑیاں نہیں چلتی تھیں، نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا۔ نواز شریف 3 بار وزیر اعظم بنا تو ملک نے ٹیک آف کیا، عمران خان کے آئی ایم ایف کے بندھے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ شہباز شریف پنجاب کے 8 کروڑعوام کو فری آٹا مہیا کرینگے۔ کیا گھڑی چور کی حکومت میں کسی نے ایسا فیصلہ سنا؟ کبھی کسی نے مفت آٹا نہیں دیا، حمزہ شہباز نے 200 یونٹ مفت بجلی دی عمران خان عدالت گیا تھا، اس کا نام ایسے ہی فتنہ نہیں رکھا۔ عمران خان کو لانے والے ثاقب نثارکیا تمہارے بچے بھی عوام کی طرح سستی روٹی کو ترستے ہیں، آصف سعید کھوسہ نے کہا میرے پاس درخواست لاؤ، اسے عوام گھروں میں چھپنے نہیں دیں گے، پاناما بینچ والوں نے صرف نواز شریف سے نہیں غریب سے دشمنی کی، انہوں نے ایک بدکردار، نااہل گھڑی چور کو مسلط کر دیا، قوم ان کی نسلوں کو بھی معاف نہیں کریگی۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا ٹوٹل اکنامک وژن انڈے، کٹے، مرغیاں، بھنگ کی کاشت تھی، زمان پارک سے بنی گالہ تک صرف بھنگ کے اثرات نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا لیڈر ہے جس نے اپنی حفاظت کیلئے خواتین رکھی ہوئی ہیں، نواز شریف نے کبھی کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا۔ مریم نواز نے کہا کہ نیب پیشی کے دوران انہوں نے میری گاڑی پر پتھراؤ کیا تھا، میں گاڑی سے باہر آگئی ، چوری کے پیسوں سے یہ اپنی حفاظت خود کرے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ فیصل آباد والو الیکشن آنے والا ہے الیکشن جیتنا ہے، الیکشن سے پہلے کچھ فیصلے ہونا باقی ہیں، ایک طرف بے گناہ نواز شریف کی 200 پیشیاں، دوسری طرف گھڑی چور عمران خان کی دو پیشیاں، ایک طرف مسلم لیگ ن کے لیڈروں کی بے گناہ جیل ،دو ، دو سال قید اور دوسری طرف اس لاڈلے کو ہر کیس میں دوسرے روز ہی ضمانت مل جاتی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...