Home sticky post 3 جو ملک اور اس کے فوج کے خلاف ہے وہ دشمن کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں،سینیٹر فیصل واوڈا

جو ملک اور اس کے فوج کے خلاف ہے وہ دشمن کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں،سینیٹر فیصل واوڈا

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ‏میں نے پہلے ہی کہا تھا ریاست بیرون ملک اور اندرون ملک دشمنوں کے کچھ سوالات کے جوابات خود ٹھوک بجا کردے گی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏میں نے کہا تھا فوج اور اس کے سپہ سالار پر بات کرنے پر زبان سے جوتے کی سول بنا دی جائے گی لیکن ریاست کے جواب سے پتا چل گیا کہ جوتے کی سول تو بہت چھوٹی چیز ہے، ‏ریاست نے واضح کردیا کہ جو ملک اور اس کے فوج کے خلاف ہے وہ دشمن کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں اور وہ غداری کے زُمرے میں آتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏جب تک میرا سیاسی باپ تھا وزیراعظم تھا، اب بن باپ کے لاوارثوں اور سڑک چھاپ کا باپ جیل میں ہے اور غداری کے زُمرے میں آگیا،‏یہ کِیا ہے تحریک انصاف نے منصوبے کے تحت انڈیا اور افغانستان سے مل کر، جو میں آپ کو بہت عرصے سے بتا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏سیدھی اور آسان زبان میں ریاست نے دشمن، دہشت گرد اور ملک کو عدم استحکام پہنچنانے والوں کو غدار ڈکلئیر کیا ہے اور سیدھی اور کلیئر زبان میں بتا دیا ہے کہ اب پاکستان اس کی ریاست اس کی فوج اور اس کے سپہ سالار کے بارے میں کوئی بکواس برداشت نہیں کی جائے گی، ‏لِتر، چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز ہوگا، ‏میں ان سیاسی گندی نالی کے کیڑوں سے پوچھتا ہوں کہ اپنے بانی کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ بھی نہیں کرتے؟ بزدلوں کیا ہوا؟ کیا سیاسی ماں مرگئی ہے؟ کل سے آج کے دن تک؟

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ‏ریاست کا ذہنی مریضوں کو سیدھا اور کلئیر پیغام ہے، ‏یاد رہے میں نے کہا تھا بین، نااہلی، گورنر راج، غداری بکواس کرنے والے وی لاگرز، 9 مئی کے بھگوڑوں کا انجام میں نے یہ سب تسلسل سے آپ کو بہت پہلے بتا دیا تھا، امید ہے اب پتا چل گیا ہوگا، ‏پاکستان کے دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...