Home sticky post پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لاؤڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: صوبہ بھر میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ون ڈش کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے شادیوں اور دیگر تقریبات میں بلند آہنگ میوزک کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ قوالی نائٹ اور اسی نوعیت کی تقریبات میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر فوری قانونی کارروائی کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ شادی ہال کی طرح فارم ہاؤسز اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں، جبکہ ان مقامات پر ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا اُصولی فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...