Home sticky post 3 سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

Share
Share

کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی 1.2 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے ا?غاز سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں ا?ئی، 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 514 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
جن اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی جا رہی ہے ان میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریاں شامل تھیں، ایچ بی ایل، پی پی ایل، پی او ایل، اوجی ڈی سی، ماری، حبکو، اور یوبی ایل مثبت زون میں دکھائی دیئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 153 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...