Home sticky post پیپلز پارٹی سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحۂ آرمی پبلک سکول پشاور کو 11 سال مکمل ہونے کے موقع پر شہید ہونے والے معصوم طلبہ اور اساتذہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کا سانحہ قوم کے ضمیر پر ایک ایسا زخم ہے جو کبھی مندمل نہیں ہو سکتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سانحۂ اے پی ایس ایک ایسا اجتماعی غم ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو نئی قوت بخشی۔ ان کا کہنا تھا کہ دسمبر کی 16 تاریخ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ دہشت گردی کا نہ کوئی مذہب ہے، نہ انسانیت سے کوئی تعلق اور نہ ہی اس کا کوئی جواز ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا جواب ہمیشہ اتحاد، انصاف اور اپنے بچوں کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم پر مبنی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں امن، تعلیم اور قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہے اور سانحۂ اے پی ایس کے شہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ایک ایسے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے جہاں ہر بچہ بغیر خوف کے سیکھ سکے، آگے بڑھ سکے اور خواب دیکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اے پی ایس کے شہداء کو انتہائی عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتے ہیں اور سانحۂ اے پی ایس کے شہداء کی عظیم قربانی ہمیشہ ہمیں ایک محفوظ، مضبوط اور پُرامن پاکستان کی راہ دکھاتی رہے گی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...