Home sticky post 2 سابق چیف جسٹس کو دھمکی دینے کا کیس،کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو ساڑھے 35 سال قید کی سزا سنادی گئی

سابق چیف جسٹس کو دھمکی دینے کا کیس،کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو ساڑھے 35 سال قید کی سزا سنادی گئی

Share
Share

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے کالعدم ٹی ایل پی کے پیر ظہیر الحسن شاہ کو ساڑھے پینتیس سال قید کی سزا سنا دی ، مجرم کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر پینتیس سال قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے مجرم کو چھ لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔
اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔
مجرم کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے 2024 میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
مجرم پر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...