Home highlight کسانوں کی فلاح، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک بہتر رسائی کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں،صدرِ مملکت

کسانوں کی فلاح، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک بہتر رسائی کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں،صدرِ مملکت

Share
Share

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ کسان کے موقع پر پاکستان کے کسانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کسان ملکی معیشت، غذائی خودکفالت اور دیہی ترقی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کے کروڑوں خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ اور قومی ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ وہ خود ایک زراعت سے وابستہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، اسی لیے کسانوں کی محنت، کامیابیوں اور مشکلات کا انہیں بخوبی ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان دن رات محنت کر کے نہ صرف قوم کا پیٹ پالتا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی سہارا دیتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پانی کی قلت، موسمیاتی تبدیلی اور زرعی لاگت میں اضافہ پاکستانی کسانوں کے لیے بڑے چیلنجز ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسانوں کی فلاح، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور منڈیوں تک بہتر رسائی کے لیے ٹھوس عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ زرعی شعبے کی مضبوطی سے ہی پاکستان میں غذائی تحفظ، پائیدار ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، اور اس مقصد کے لیے کسانوں کی حوصلہ افزائی اور مسائل کے حل کو ترجیح دینا ہوگی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...