Home sticky post 3 ڈگری کیس، جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کالعدم، ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم

ڈگری کیس، جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کالعدم، ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کالعدم قرار دے دی اور جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کیس سے متعلقہ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے وزارت قانون کو طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف دائر میاں داوٴد ایڈووکیٹ کی درخواست منظور کر لی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے فل کورٹ تشکیل دینے سے متعلق درخواست مسترد کی گئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے تک کیس ملتوی کرنے کی درخواست بھی مسترد کی گئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بنچ پر اعتراض کی درخواست بھی مسترد کی گئی۔
قبل ازیں جسٹس جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت ہوئی، بیرسٹر صلاح الدین، اکرم شیخ ، راجہ علیم عباسی و دیگر نے دلائل دیئے، وکلا کے دلائل سن کر ججز چیمبر میں روانہ ہوگئے تھے۔

دوران سماعت درخواست گزار میاں داوٴد ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، بیرسٹر صلاح الدین نے دو درخواستوں پر، اکرم شیخ نے ایک درخواست پر دلائل دیے۔
بیرسٹر صلاح الدین نے کیس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کی استدعا کی اور موٴقف اپنایا کہ جواب جمع کرانے کے لیے 30 دن کا وقت دی، یہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار ہے، اس عدالت کے سامنے قابل سماعت نہیں، میرٹ پر دلائل نہیں دے رہا، صرف اپنی درخواستوں پر دلائل دے رہا ہوں۔
بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ڈگری جعلی ہے، ڈگری جعلی ہے، آج رجسٹرار کراچی یونیورسٹی نے یہاں تسلیم کیا کہ ایل ایل بی پارٹ ون ٹو تھری میں وہ موجود تھے، رجسٹرار کراچی یونیورسٹی نے یہ کہا ہے ان کی ڈگری کے پراسس میں بیضابطگی تھی۔
بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی نے تسلیم کیا ڈگری جاری کی جس کو کینسل کیا، رجسٹرار کراچی یونیورسٹی نے تسلیم کیا یہ فیک ڈگری کا نہیں بلکہ بے ضابطگی پر کینسل کرنے کا کیس ہے۔
انہوں نے استدلال کیا کہ یہ ابھی طے ہونا ہے کراچی یونیورسٹی 40 سال بعد سچ کہہ رہی ہے یا نہیں، رجسٹرار کراچی یونیورسٹی نے سندھ ہائیکورٹ کے سامنے حکم امتناع پر اعتراض نہیں کیا۔
بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرایا لیکن یہ چھپایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ڈیکلریشن معطل کر رکھا ہے، رجسٹرار کراچی یونیورسٹی کے حقائق چھپانے پر ان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، سندھ ہائیکورٹ نے کراچی یونیورسٹی کا ڈیکلریشن سمیت تمام کاروائی معطل کر رکھی ہے۔
بیرسٹر صلاح الدین نے دلیل دی کہ یہ عدالت اس صورت حال میں کیس کی کاروائی آگے نہیں بڑھا سکتی، چیف جسٹس نے بیرسٹر صلاح الدین سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ابھی جواب جمع نہیں کرایا ؟ بیرسٹر صلاح الدین نے جواب دیا کہ کل تین بجے ایچ ای سی کا ریکارڈ ہمیں ملا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا یہاں کیوں نہیں کرا رہے۔
وکلا کے دلائل سن کر ججز چیمبر میں روانہ ہوگئے اور ساڑھے تین بجے فیصلہ سنا دیا جس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیا گیا اور جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا گیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...