Home sticky post 5 امبانی کا میسی کو گھڑی کا تحفہ:ملاقات دنیا کی مہنگی ترین ملاقات بن گئی

امبانی کا میسی کو گھڑی کا تحفہ:ملاقات دنیا کی مہنگی ترین ملاقات بن گئی

Share
Share

نئی دہلی:فٹبال کی دنیا کے سپر اسٹار لیونل میسی جہاں بھی جاتے ہیں، سرخیاں خود ان کا پیچھا کرتی ہیں، ایسا ہی کچھ ان کے دورۂ بھارت میں ہوا۔اننت امبانی کی میسی سے ملاقات دنیا کی مہنگی ترین ملاقات بن گئی۔
بھارت کے معروف ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کا خاندان اپنی شاہانہ تقریبات اور تحفے تحائف دینے کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی فٹبال کے دیوانے ہیں اور لیونل میسی ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جو آج کل بھارت کے دورے پر ہیں۔اننت امبانی اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملنے کا یہ نادر موقع کیسے گنوا سکتے ہیں۔ انھوں نے میسی سے ملاقات کی جو دنیا کی مہنگی ترین ملاقات بن گئی۔

اس ملاقات میں اننت امبانی نے لیونل میسی کو ایک نہایت مہنگی اور نایاب گھڑی تحفے میں دی جس کی قیمت سن کر مداح دنگ رہ گئے۔لیونل میسی کو تحفے میں دی جانے والی اس گھڑی کی قیمت 13 لاکھ امریکی ڈالر یعنی 36 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

یہ گھڑی عام نہیں بلکہ انتہائی محدود ایڈیشن کا حصہ ہے۔ اس ماڈل کے دنیا بھر میں صرف 12 نمونے تیار کیے گئے ہیں۔اس لگژری گھڑی کی سب سے خاص بات جو اسے سب سے نمایاں بناتی ہے، اس کا بلیک کاربن فائبر کیس اور اسکیلیٹن ڈائل ہے۔یہ ڈیزائن نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا مظہر ہے بلکہ اسے پہننے والے کی منفرد حیثیت بھی اجاگر کرتا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...