Home sticky post 2 محسن نقوی کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، 2026 کے ممکنہ خطرات پر بریفنگ

محسن نقوی کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، 2026 کے ممکنہ خطرات پر بریفنگ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ہیڈکوارٹرز میں قائم نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔

اس موقع پر این ڈی ایم اے کی ٹیم نے سال 2026 کے دوران پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش ممکنہ خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ کو این ڈی ایم اے کے پیشگی آگاہی اور انتباہ کے لیے فعال جدید نظام سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں پاکستان لینز کی روشنی میں 2026 کے دوران ملک کو لاحق ممکنہ موسمیاتی خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے پیشگی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

این ڈی ایم اے حکام نے تمام خطرات کی پیشگی تشخیص اور نگرانی کے لیے فعال ڈیجیٹل پورٹلز اور آفات سے متعلق عالمی معیار کی موبائل ایپلیکیشن کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے این ڈی ایم اے کی آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی اور مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے این ڈی ایم اے اور سول ڈیفنس کے درمیان اشتراک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور تربیتی کورسز کے انعقاد میں سول ڈیفنس اکیڈمی کی خدمات بھی حاصل کی جانی چاہئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے این ڈی ایم اے میں قائم سینٹر آف ایکسیلینس کا بھی دورہ کیا اور پاکستان میں آفات سے نمٹنے کے نظام کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...