Home sticky post 3 پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ، عالمی سطح پر اعتراف

پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ، عالمی سطح پر اعتراف

Share
Share

اسلام آباد: امریکی جریدے یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ جریدے نے کہا کہ پاکستان نئی بنیادوں پر ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور بہترین اصلاحات کے ساتھ نجی شعبے میں جدت نے سرمایہ کاری کے منظرنامے کو بدل دیا ہے۔

یو ایس اے ٹو ڈے نے مزید بتایا کہ پاکستان مستحکم ادارہ جاتی نظم و ضبط، بہتر میکرو اکنامک صورتحال اور اہم شعبوں میں مضبوط قیادت کے ساتھ 2026 میں داخل ہو رہا ہے، جو ملک کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے مضبوط اور مواقع سے بھرپور مارکیٹ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

بینکنگ کے شعبے نے ڈیجیٹل رجحان کے تحت صارفین کو جدید سہولیات فراہم کی ہیں جبکہ ٹیکنالوجی اور آؤٹ سورسنگ کے شعبے نے بھی بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی ہے۔ یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق یہ تمام اقدامات سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اہم ستون ہیں۔

مستحکم توانائی کی فراہمی مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس اور برآمداتی خدمات میں نئے مواقع پیدا کر رہی ہے، اور میکرو اکنامک استحکام کے بہتر ہونے سے بڑے مینوفیکچررز آٹوموٹیو صنعت میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل، فرٹیلائزر، پیکجنگ اور ویلیو ایڈڈ فوڈ پروڈکشن جیسے تیزی سے بڑھتے شعبوں میں بھی ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاکستان میں معدنیات کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جبکہ ہاؤسنگ مارکیٹ بھی اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھا رہی ہے۔ سیاحت اور ہوٹلنگ میں اہم مواقع سامنے آ رہے ہیں، اور نجی شعبے کے ساتھ طویل مدتی ترقی کی بنیادیں مضبوط کی جا رہی ہیں۔

یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق نجی شعبہ زیادہ مضبوط، ٹیکنالوجی سے بھرپور اور عالمی دنیا سے ہم آہنگ ہو رہا ہے، جو پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے روشن امکانات کی عکاسی کرتا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...