Home sticky post 5 پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گئی

Share
Share

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جن اہم شعبوں میں بھرپور خریداری کا رجحان ہے ان میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی کی پیداوار اور ریفائنریز شامل ہیں، اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پول، ایچ بی ایل، میزان بینک، اور ایم سی بی بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا تھا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...