Home sticky post 3 ملک میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن

ملک میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی متحرک سرگرمیوں نے معیشت کو استحکام اور ترقی کی نئی رفتار دے دی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی تدبیری حکمتِ عملی کے تحت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سامنے آئی ہے، جس سے اقتصادی میدان مزید وسیع ہو رہا ہے۔

انگرو اور اتصالات نے دیودار (جاز) میں 157 ارب روپے اور ٹیلی نار پاکستان میں 108 ارب روپے کے سرمایہ کاری حصص حاصل کیے، جبکہ میپل لیف نے پائیونیئر سیمنٹ میں 76 ارب اور شأت گروپ نے رفحان مائز میں 68.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔ عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں حاصل کر کے فضائی شعبے میں نئی پیش رفت کا آغاز کیا۔ معدنی شعبے میں پانچ ممتاز سرمایہ کاروں کی 5 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری سے صنعتی ترقی کی راہیں ہموار ہوئیں۔ گوگل، بی وائے ڈی، ارامکو، سام سنگ اور ایپل جیسے عالمی اداروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم میں نمایاں اضافہ کیا، جبکہ چین کے ساتھ بی ٹو بی معاہدوں سے اقتصادی شراکت داری نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے۔

اندازوں کے مطابق 2026 میں پاکستان میں سرمایہ کاری میں 37 فیصد اضافہ متوقع ہے اور 16 سے زائد شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہیں۔ نجی و بین الاقوامی سرمایہ کاری سے معیشت مضبوط، صنعتی شعبہ وسیع اور ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ ایس آئی ایف سی کی جامع سہولت کاری سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...