Home sticky post 5 ملک بھر میں موسم کے حسیں رنگ بکھر گئے،کہیں بادل، کہیں بارش، کہیں برفباری

ملک بھر میں موسم کے حسیں رنگ بکھر گئے،کہیں بادل، کہیں بارش، کہیں برفباری

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھر میں موسم کے حسیں رنگ بکھر گئے،۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کاامکان ہے۔ کہیں بادل، کہیں بارش، کہیں برفباری ہے۔
اسلام آباد،راولپنڈی سمیت مضافاتی اورسیاحتی مقامات پر آج مطلع ابرآلود ہے۔
آزادکشمیر کی وادی نیلم میں بھی برفباری ہوئی، اڑنگ کیل، گریس ویلی، تاوٴ بٹ میں روئی کے سفید گالوں کی برسات ہوئی، چلاس میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا، بالائی علاقوں میں سرد ہواوٴں کا راج رہا۔
مری و گلیات میں بھی برفباری متوقع ہے، سندھ میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی، لاڑکانہ، جیکب آباد، نوڈیرو میں بادل برسے، لاہور میں بھی آج اور کل بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی بارش اور برفباری ہوئی، رزمک، شوال، وانا، برمل اور شکئی کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد برفباری ہوئی، دیامر میں برفباری سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، بابوسر ٹاپ پر بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

بلوچستان کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، کوئٹہ، چمن اور گوادر میں بارش سے سردی بڑھ گئی، توبہ اچکزئی کے مختلف علاقوں میں برفباری ہوئی، چمن اور گردونواح میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سیلابی ریلا آبادی میں داخل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج روز شمالی بلوچستان ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفبار ی کی توقع ہے جبکہ شمال مشرقی،جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات دھند رہنے کاامکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی08، گوپس منفی04، بگروٹ، اسکردو، پاڑاچنارمنفی02، قلات میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...