Home sticky post 6 پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل

پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل

Share
Share

راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہاہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی، خواہ براہ راست ہو یا بالواسطہ کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ان خیالات کااظہار فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات کے دوران کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے جنرل ہیڈکوارٹرز میں بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔ ورکشاپ میں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اور پاکستان کے لیے اس کی تزویراتی اہمیت پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے عوام کی جرأت، ثابت قدمی اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری وسیع تر ترقیاتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے صوبے کے سماجی و معاشی حالات بہتر بنائے جا رہے ہیں اور اس کے وسیع اقتصادی امکانات کو عوام کے فائدے کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے سول سوسائٹی کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ منفی پروپیگنڈے کا مؤثر توڑ اور پائیدار ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ذاتی اور وقتی سیاسی مفادات کو مسترد کر کے بلوچستان کے مستقبل کو طویل المدتی خوشحالی سے جوڑا جائے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر بلوچستان میں تشدد پھیلانے اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کے لیے ایسے تمام مذموم عزائم کو آہنی ہاتھوں سے ناکام بنائیں گی۔

آرمی چیف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی، خواہ براہ راست ہو یا بالواسطہ کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

نشست کے اختتام پر سوال و جواب کا جامع سیشن ہوا، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بلوچستان کی ترقی اور سلامتی سے متعلق جاری اقدامات پر مزید روشنی ڈالی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...