Home sticky post 5 سالِ نو مبارک: 2026 کا رنگا رنگ آتش بازی سے شاندار استقبال

سالِ نو مبارک: 2026 کا رنگا رنگ آتش بازی سے شاندار استقبال

Share
Share

دنیا کے کئی ممالک میں 2025 کا سورج ڈوب گیا اور رات 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ جشن کے ساتھ سال نو 2026 کا آغاز ہوگیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال 2026 کا آغاز سب سے پہلے بحر الکاہل کے نیم آباد علاقوں سے ہوا جس کے بعد نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا میں نئے سال نے قدم رکھا۔
سال نو کے پہلے بھرپورجشن کا اہتمام نیوزی لینڈ کا سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کیا گیا تھا جہاں 12 بجتے ہی آسمان پر برق و نور کے نظارے پھوٹ پڑے۔
نیوزی لینڈ میں شاندار آتش بازی سے شہریوں نے نئے سال کا استقبال کیا۔ شہری بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور ہم آواز ہوکر کاؤنٹ ڈاؤن میں حصہ لیا۔
جیسے ہی گھڑیال نے 12 بجے کا ڈنکا بجایا۔ ہر طرف سے رنگا رنگ آتش بازی شروع ہوگئی اور آسمان پر حسین اور دلکش مناظر دیکھنے کو ملے۔
نیوزی لینڈ کے بعد نئے کو خوش آمدید کہنے والی دوسری قوم آسٹریلوی ہیں جہاں تقریباً ہر بڑے شہر میں جشن سال نو کی تقاریب کا انتظام کیا گیا۔
آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی کے ہاربر پُل پر ہزاروں لوگ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلیے جمع ہوئے اور رات 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کے ساتھ 2026 کا استقبال کیا گیا۔
بعد ازاں جاپان نئے سال میں داخل ہوا جہاں 2026 کے آغاز پر روایتی عبادت کر کے اسکا استقبال کیا گیا۔ جس کے بعد جنوبی کوریا کا نمبر ہے۔
علاوہ ازیں چین، فلپائن، ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی، ہانگ کانگ، شنگاپور اور مکائو میں سال نو کا آغاز ہوگیا۔
منگولیا کے کچھ حصوں، انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں اور روس کے خطے ارکتسک کے ساتھ تائیوان میں بھی سال 2026 کا آغاز ہوگیا۔
تھائی لینڈ میں نئے سال کا آغاز روایتی انداز سے ہوا جبکہ ویتنام، کمبوڈیا، لاؤس، آسٹریلیا کے کرسمس آئی لینڈ میں نئے سال کی انٹری ہوگئی اور روس، انڈونیشیا کے کچھ حصوں میں نئے سال کا آغاز ہوگیا۔
خیال رہے کہ جزائر غرب الہند میں جزیرہ کیرٹیمیسی نئے سال کا استقبال کرنے والا پہلا آباد جزیرہ ہے جس کی آبادی تقریبا پانچ ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔
دنیا میں سال نو منانے والا سب سے آخری علاقہ امریکا کا ساموا ہوگا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...