Home sticky post 5 قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر پر پی ٹی آئی اور اسپیکر کی اہم ملاقات

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر پر پی ٹی آئی اور اسپیکر کی اہم ملاقات

Share
Share

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے معاملے پر پی ٹی آئی چیف وہپ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عامر ڈوگر نے عمر ایوب کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے خارج ہونے کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو فراہم کی۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے چیف وہپ نے اسپیکر سے اپوزیشن لیڈر کی جلد تقرری کی درخواست بھی کی۔

عامر ڈوگر نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سے متعلق دائر تمام کیسز واپس لے لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی معاملات کے حل کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اس سے قبل اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو 4 خطوط بھی ارسال کر چکے ہیں، جن میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق امور کی وضاحت طلب کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...