Home sticky post 3 لاہور نجی یونیورسٹی حادثہ،طالبہ کودنے سے پہلے 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی

لاہور نجی یونیورسٹی حادثہ،طالبہ کودنے سے پہلے 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی

Share
Share

لاہور :صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے عمارت سے کودنے سے پہلے 27 منٹ تک فون پر بات کرتی رہی، طالبہ نے آخری کال کا ریکارڈ ڈیلیٹ کردیا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ صبح یونیورسٹی پہنچ کر کلاس میں نہیں گئی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ کے ٹیسٹ میں 35 میں سے 18 نمبر آنے پر وہ غیرمطمئن تھی، طالبہ نے اس کا ذکر اپنے والد اور بھائی سے بھی کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بیان پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا، تمام کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے لواحقین نے قانونی کارروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی۔

دوسری جانب خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ اسپتال میں زیر علاج ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کے دماغ پر چوٹ آئی ہے، کمر اور گھٹنے بھی فریکچر ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...