Home کھیل سری لنکا کرکٹ ٹیم پر کورونا کا سنگین وار، ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم پر کورونا کا سنگین وار، ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔

Share
Share

سری لنکا کرکٹ ٹیم پر کورونا کا سنگین وار، ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کا شکار ہونے والے تینوں کھلاڑی کل گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

دھننجایاڈی سلوا، آسیتھافرنینڈو اور جیفری ویندرسے کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران سری لنکا کے پانچ کرکٹرز کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ سکواڈ کے باقی ارکان کے بدھ کو ہونے والے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، خیال رہے کہ سری لنکا گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی تھی جبکہ انہیں سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا اس وقت 77.78 فیصد جیت کے تناسب کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ سری لنکا 47.62 فیصد جیت کے تناسب کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...