Home sticky post 3 ایرانی لڑکیوں اور خواتین کی آواز سنی جائے اور انہیں سیاسی مستقبل کے تعین کرنے کا حق دیا جائے،ملالہ یوسفزئی

ایرانی لڑکیوں اور خواتین کی آواز سنی جائے اور انہیں سیاسی مستقبل کے تعین کرنے کا حق دیا جائے،ملالہ یوسفزئی

Share
Share

لندن:پاکستان کی کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایرانی خواتین اور بچیوں کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایرانی لڑکیوں اور خواتین کی آواز سنی جائے اور اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کرنے کا حق دیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ایران میں جاری مظاہروں کو لڑکیوں اور خواتین کی خودمختاری پر عائد طویل عرصے سے جاری ریاستی پابندیوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ عوامی زندگی کے تمام شعبوں، بشمول تعلیم، میں یہ پابندیاں گہرے اثرات رکھتی ہیں۔ ایرانی لڑکیاں، دنیا بھر کی لڑکیوں کی طرح، باوقار زندگی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام برسوں سے ذاتی خطرات مول لے کر اس جبر کے خلاف آواز اٹھاتے آ رہے ہیں، تاہم دہائیوں تک ان کی آوازیں دبائی جاتی رہی ہیں۔ یہ پابندیاں صنفی بنیادوں پر قائم ایک وسیع تر کنٹرول کے نظام کا حصہ ہیں، جو علیحدگی، نگرانی اور سزا کے ذریعے تشکیل دیا گیا ہے۔ ایسا نظام جو کلاس روم سے کہیں آگے جا کر آزادی، انتخاب اور تحفظ کو محدود کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام اپنے حقِ اظہار اور اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہ مستقبل ایرانی عوام کی قیادت میں ہی طے ہونا چاہیے، جس میں بیرونی قوتوں یا جابرانہ نظام کے بجائے ایرانی خواتین اور لڑکیوں کا قائدانہ کردار شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں آزادی اور وقار کے مطالبے میں ایران کے عوام اور بچیوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔ انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...