Home sticky post 4 این ڈی ایم اے کا پہاڑی اور بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے خطرے کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا پہاڑی اور بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے خطرے کا الرٹ جاری

Share
Share

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجینسیز آپریشن سینٹر نے پہاڑی اور بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این او ای سی کے مطابق ملک کے مختلف حصوں کے لیے 23 سے 29 جنوری تک موسمی صورتحال کے حوالے سے ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق بالائی اور شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید برفباری متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی اور شمالی اضلاع میں بھی برفباری متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمالی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد برفانی تودے گرنے کا خدشہ موجود ہے، جس کے نتیجے میں رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ 24 جنوری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر متوقع ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ برفباری اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جبکہ ناگزیر سفر کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دورانِ سفر انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

این او ای سی نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری، ضروری مشینری اور وسائل کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ برف ہٹانے والی مشینری اور ریسپانس ٹیموں کو الرٹ رہنے کا بھی کہا گیا ہے۔

نیشنل ایمرجینسیز آپریشن سینٹر کے مطابق صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور متعلقہ اداروں تک ضروری معلومات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ موسمی صورتحال، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر سے متعلق رہنمائی کے لیے “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” موبائل ایپ سے استفادہ کریں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...