Home #ٹرینڈ ترک خاتون نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کردیا

ترک خاتون نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کردیا

Share
Share

استنبول:عالمی تنازعات میں گِھرے امریکا کے 47 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ترک خاتون نے ان کا بائیولوجیکل باپ ہونے کا دعویٰ کردیا۔
ترکیے کی 55 سالہ نیجلا عثمان کے مطابق وہ اس مشن پر نکلی ہوئی ہیں کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہیں اور انہیں صرف ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے امریکی صدر سے سیمپل کی ضرورت ہے۔
ترکیہ کے مقامی اخبار حریت سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کوئی مشکل نہیں چاہتیں۔ وہ بس سچ جاننا چاہتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بس جاننا چاہتی ہیں کہ آیا وہ ان کے والد ہیں۔ وہ چاہیں گی کہ ٹرمپ ان سے بات کریں۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ راضی ہوتے ہیں تو وہ ڈی این اے ٹیسٹ سے یہ ثابت کر سکتی ہیں۔
نیجلا کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ وہ ایک اچھے باپ ہیں۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کو رد نہیں کریں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...