Home sticky post اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد کی حمایت نہ کرنے پر ایرانی سفیر کاپاکستان سے اظہارتشکر

اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد کی حمایت نہ کرنے پر ایرانی سفیر کاپاکستان سے اظہارتشکر

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے جنیوا میں ایران کے حق میں اصولی موٴقف اختیار کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے یو این انسانی حقوق کونسل میں ایران مخالف قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا اصولی کردار قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے خلاف غیر منصفانہ قرارداد پر ووٹنگ کا مطالبہ کر کے جرات مندانہ اقدام کیا۔رضا امیری مقدم نے بتایا کہ ایران کے خلاف سیاسی اور بلا جواز اقدامات کو تیسری مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ 12 روزہ جارحیت، بیرونی حمایت یافتہ ہنگامے اور عالمی اداروں کے غلط استعمال کی کوششیں ناکام ہوئیں، پاکستان کی حمایت انصاف، انسانی حقوق، کثیرالجہتی نظام اور قومی خودمختاری سے وابستگی کی عکاس ہے۔
رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران اس اصولی اور مستقل حمایت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...