Home sticky post 5 ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم، بالائی علاقوں میں شدید سردی برقرار

ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم، بالائی علاقوں میں شدید سردی برقرار

Share
Share

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے، جبکہ شام اور رات کے اوقات میں جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پیر کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور بالائی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز بارش اور درمیانی سے شدید برفباری کا بھی امکان ہے، جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی 14، استور، کالام اور نتھیا گلی میں منفی 9، کالام، پاراچنار اور قلات میں منفی 8، گوپس میں منفی 7، مالم جبہ میں منفی 6 جبکہ اسکردو اور کوئٹہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت ایک، مری میں منفی 2، لاہور میں 5، کراچی میں 8، پشاور میں 3، گلگت میں صفر اور مظفر آباد میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...