Home sticky post انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکسز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکسز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

Share
Share

ہرارے :آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

پاکستانی شاہینوں نے کیوی بلے بازوں کو جم کر کھیلنے نہ دیا اور پوری ٹیم کو 110 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ ہیوگو بوگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، علی رضا نے 3 جبکہ محمد صیام اور مومن قمر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 111 رنز کا ہدف سمیر منہاس کی 59 گیندوں پر 76 رنز کی برق رفتار ناقابل شکست اننگز کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔
کپتان فرحان یوسف 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عثمان خان 15 اور حمزہ ظہور 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
آج کھیلے جانے والے گروپ 2 کے دوسرے میچ میں بھارت اور زمبابوے مدمقابل ہیں۔
بلاوایو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے ہیں اور زمبابوے کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف ملا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...