Home #ٹرینڈ سعودی فضائی حدود اور سرزمین ایران پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، محمد بن سلمان

سعودی فضائی حدود اور سرزمین ایران پر حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، محمد بن سلمان

Share
Share

ریاض:ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدارامن کے خواہاں ہیں۔ ایران کے خلاف دھمکیوں سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو میں مسعود پزشکیان نے خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قانون کے تحت جنگ سے بچاؤ کے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اسلامی ممالک کا اتحاد خطے میں پائیدار سلامتی، استحکام اور امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو مستردکرتاہے۔محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ مملکت اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

دونوں رہنماوں کے درمیان بات چیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی فوج کا یو ایس ایس ابراہم لنکن ائیر کرافٹ کیریئر اور اس کے ساتھ موجود دیگر جنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا مشرق وسطیٰ پہنچ چکا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...