Home highlight دوسرا ٹی20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے دی

دوسرا ٹی20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے دی

Share
Share

لاہور:پاکستان نے آسٹریلیا کو 7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دیدی ۔پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹی 20ی میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری بھی حاصل کرلی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جہاں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 76، عثمان خان نے 53 اور صائم ایوب نے 23 رنز بنائے جبکہ شاداب خان 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ریویئر بارٹلیٹ، میتھیو کنہیمین، شین ایبٹ، ایڈم زیمپا اور کوپر کونولی نے ایک، ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 16ویں اوور میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کیمرون گرین 35 اور میتھیو شارٹ 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ 7 بیٹرز دہرے ہندسے میں بھی نہ جاسکے۔

آسٹریلیا کی تمام وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے لیں۔ شاداب خان اور ابرار احمد 3، 3 عثمان طارق 2 جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری بھی حاصل کرلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔

عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور فخر زمان آج کا میچ نہیں کھیلے۔

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 22 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...