Home sticky post 4 پاک۔آسٹریلیا تیسرا ٹی 20 میچ ، عطا تارڑ سمیت اہم شخصیات کی اسٹیڈیم آمد

پاک۔آسٹریلیا تیسرا ٹی 20 میچ ، عطا تارڑ سمیت اہم شخصیات کی اسٹیڈیم آمد

Share
Share

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے معزز مہمانوں کا اسٹیڈیم آمد پر خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی، آسٹریلوی ہائی کمشنر، وفاقی وزیر اطلاعات اور گورنر گلگت بلتستان نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل کو سراہا۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے قذافی اسٹیڈیم میں بہترین انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ کا نظم و ضبط اور جذبہ مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے لوگ کھیلوں، خصوصاً کرکٹ سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں کے لوگ امن پسند ہونے کے ساتھ کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...