Home #ٹرینڈ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

Share
Share

اسلام آباد:آج ملک بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی، ان کی جدوجہدِ آزادی اور بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم یکجہتی کشمیر عقیدت، درد اور عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں تنہا نہیں۔
پاکستان اور آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر میں بہنے والے لہو کو سلام پیش کیا جائے گا۔ شہر شہر خصوصی تقاریب، جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی، جہاں مسئلہ کشمیر کو عالمی ضمیر کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔
کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ وادی کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی آج کشمیری عوام کے ساتھ آواز ملا رہے ہیں۔
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں چھ لاکھ سے زائد کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں۔ صرف حالیہ 34 برسوں میں 96 ہزار سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے، 7 ہزار سے زیادہ افراد دورانِ حراست شہید ہوئے اور ایک لاکھ سے زائد بچے شفقتِ پدری سے محروم کر دیے گئے۔
05 اگست 2019 کے بعد بھارتی مظالم میں مزید اضافہ ہوا، گزشتہ پانچ برسوں میں 966 کشمیری شہید، 25 ہزار سے زائد گرفتار اور ہزاروں کو عقوبت خانوں میں ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جنوری 2025 میں بھی ریاستی جبر کا سلسلہ نہ رکا اور مزید بے گناہ کشمیریوں کی جانیں لے لی گئیں۔
یوم یکجہتی کشمیر اس پیغام کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ان کی جدوجہد ہماری جدوجہد ہے، اور وہ دن ضرور آئے گا جب وادی? کشمیر میں آزادی کا سورج پوری آب و تاب سے طلوع ہوگا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...