لاہور:اسلام آباد میں پیش آنے والے حالیہ المناک سانحے کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےبسنت سے متعلق تمام سرگرمیاں منسوخ کر دیں
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ کل شیڈول کی تمام بسنت تقریبات اور لبرٹی اسکوائر پر ہونے والا میگا بسنت شو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی سانحے پر یکجہتی کے اظہار کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم خوارجی فتنے اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف متحد رہے اور خوارجی عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا وقت کی ضرورت ہے ۔”پاکستان زندہ باد”۔