Home #ٹرینڈ خواجہ آصف سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، اعلیٰ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع

خواجہ آصف سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، اعلیٰ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع

Share
Share

ریاض:وزیر دفاع خواجہ آصف سعودی حکومت کی باضابطہ دعوت پر سرکاری دورے کے لیے ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کریں گے۔

ریاض ایئرپورٹ پر سعودی حکام اور سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر نے وزیر دفاع کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران خواجہ آصف کی اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...