Home sticky post 2 لاہور میں بسنت کا آخری روز، پتنگ بازی کیلیے دوپہر میں اچھی ہوا چلنے کا امکان

لاہور میں بسنت کا آخری روز، پتنگ بازی کیلیے دوپہر میں اچھی ہوا چلنے کا امکان

Share
Share

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت کا مسلسل تیسرا اور آخری روز ہے جبکہ آج بھی لاہور میں عام تعطیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25 سال بعد بسنت کو سرکاری سرپرستی میں شروع ہوئے تقریباً 56 گھنٹے گزر چکے جبکہ بسنت کی اجازت ختم ہونے میں صرف 16 گھنٹے سے بھی کم وقت باقی ہے۔

حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے لیے 3 دن یعنی 72 گھنٹوں کی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں آج بھی موسم انتہائی خوش گوار ہے اور اس وقت شہر لاہور کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس وقت لاہور شہر میں صرف 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور اتنی ہوا پتنگ بازی کے لیے کم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی پتنگ بازی کے لیے ہوا کی کم سے کم رفتار 10 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ہونی چاہیئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک ہوا کی رفتار 12 کلو میٹر فی گھنٹہ ہونے کا امکان ہے، دوپہر سے شام تک ہوا کی اچھی کے سبب بہترین پتنگ بازی ہونے کا امکان ہے۔

بسنت کے پہلے روز مسلسل ہوا نہ چلنے کی وجہ سے بسنت منانے والوں کا مزہ کرکرا ہوا جبکہ بسنت کے دوسرے روز بہت اچھی ہوا چلی جس سے بسنت کے شوقین افراد خوب لطف اندوز ہوئے۔

گزشتہ روز بھی لبرٹی کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بار بار بند کرنا پڑا۔

بسنت کے حوالے سے سیف سٹی کے کیمروں، تھرمل ڈرونز سمیت دیگر مانیٹرنگ سسٹمز سے مانیٹرنگ جاری ہے۔ لاہور شہر میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور ڈھائی ہزار کے قریب ٹریفک وارڈنز جبکہ ریسکیو کے بھی 1200 اہلکار خصوصی بسنت ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

لبرٹی راؤنڈ آباوٹ پر بسنت کے حوالے سے کی گئی سجاوٹ دیکھنے کے لیے لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، لوگ سجاوٹی پتنگوں کے ساتھ تصاویر و ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...