Home highlight ٹی 20ورلڈ کپ :پاکستان کا امریکا کو 191 رنز کا ہدف

ٹی 20ورلڈ کپ :پاکستان کا امریکا کو 191 رنز کا ہدف

Share
Share

کولمبو:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو 191 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو میں جاری گروپ اے کے میچ میں امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انہوں نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 1000 رنزمکمل کرنے کا سنگِ میل بھی عبور کیا۔

دیگر بلے بازوں میں بابر اعطم 76، شاداب خان 30، صائم ایوب 19، محمد نواز 5فہیم اشرف 1 اور کپتان سلما ن آغا 1، محمد عثمان 0 اور ابرار احمد 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

امریکا کی جانب سے شیڈلے وین اسکالکوک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد محسن ، سوربھ نیٹراولاکر اور ہرمیت سنگھ نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...