Home sticky post 4 ٹی 20 ورلڈکپ، پاک بھارت میچ سے قبل جہاز اور ہوٹل کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

ٹی 20 ورلڈکپ، پاک بھارت میچ سے قبل جہاز اور ہوٹل کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

Share
Share

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے کولمبو میں شیڈول پاک بھارت میچ سے قبل جہاز اور ہوٹل کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔
ٹریول پلیٹ فارمز کے مطابق فلائٹ بکنگ میں تقریباً 65 فیصد جبکہ ہوٹل ریزرویشن میں 50 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ممبئی سے کولمبو کے ریٹرن ٹکٹ کی قیمت تقریباً بھارتی 60 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ہوٹل انڈسٹری بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔ کئی شہروں میں ہوٹلوں کی گنجائش تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور 13 سے 16 فروری کے درمیان کمروں کے ایک رات کے نرخ ایک لاکھ بھارتی روپے سے زائد تک ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول پاک بھارت میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...