Home sticky post پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیں

پنجاب حکومت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیں

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت کے خلاف اپیل واپس لے لیں جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی گئی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ہدایات ہیں کہ ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لے لی جائیں۔جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منسوخی کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔
دریں اثنا سپریم کورٹ میں سائفر اپیل کیس بھی بغیر کارروائی ملتوی کر دیا گیا۔
پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق ہم نے اس کیس تفضیلی فیصلہ جمع نہیں کرایا، اس کیلئے مہلت دی جائے، اس موقع پر بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آ گئے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سر میں کورٹ میں تھا مجھے اس کیس میں نوٹس نہیں ہوا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو آپ کو نوٹس کر دیتے ہیں، لیکن ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ اپیل قابلِ سماعت ہے یا نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے تفصیلی فیصلہ جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...