Home highlight کم بارشیں اور بڑھتا درجہ حرارت، پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گلیشئیر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا

کم بارشیں اور بڑھتا درجہ حرارت، پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گلیشئیر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا

Share
Share

اسلام آباد:ملک میں کم بارشیں اور فروری میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث شمالی علاقہ جات میں GLOF کا خطرہ بڑھ گیا۔
درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئیر پگھلنے میں تیزی آنے لگی، شمالی پاکستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری تک زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی پاکستان میں موسم سرما میں بارشیں اور برفباری معمول سے کم ہوئی، فروری کے پہلے 2عشروں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ گلگت، غذر ہنزہ، پونجی، چلاس اور استور میں گلیشئیر پگھلنے کا خطرہ زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے فروری تا اپریل مزید گرمی کی پیشگوئی کی ہے، گلگت بلتستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے لگے ہیں۔ کم برفباری اور زیادہ درجہ حرارت، گلوف کا خطرہ بڑھ گیا، گلگت، ہنزہ، چلاس اور استور حساس علاقوں میں شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے نشیبی علاقوں کو خطرہ ہے، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...