Home sticky post 2 عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود اچکزئی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود اچکزئی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

Share
Share

اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی کی تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کے وکیل جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے آئینی پٹیشن دائر کی۔

پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی کی تعیناتی آئین، قانون اور جمہوری تقاضوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ لیڈر آف دی اپوزیشن کی تعیناتی رول 39 (تین) کی قانونی شرائط پوری نہیں کرتی۔

درخواست میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے ارکان قومی اسمبلی کی آزادانہ رائے اور دستخطوں کی غیر جانبدارانہ تصدیق کا قانونی تقاضا پورا نہیں ہوا۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ آئین کی شق 62 اور 63 کے تحت نااہل شخص کو بالواسطہ یا بلاواسطہ سیاسی عمل میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وفاقی آئینی عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپیکر کو رول 39 (تین) کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی جائے۔

عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ حتمی فیصلے تک محمود خان اچکزئی کو لیڈر آف دی اپوزیشن کے طور پر آئینی عمل میں شرکت سے روکا جائے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...