Home تازہ ترین پولینڈ میں 6 ممالک کے وزراء داخلہ کی کانفرنس ، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام پر پاکستان کو خراجِ تحسین

پولینڈ میں 6 ممالک کے وزراء داخلہ کی کانفرنس ، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام پر پاکستان کو خراجِ تحسین

Share
Share

وارسا: پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں غیرقانونی امیگریشن سے متعلق 6 ممالک کے وزراء داخلہ کی کانفرنس جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان وفد کی قیادت کی۔
پولینڈ کے وزیر داخلہ مارسن کیئرونسکی، ایسٹونیا کے وزیر داخلہ آئیگر ٹارو ، لٹویا کے وزیر داخلہ رجررڈز کوزلووسکیز، فن لینڈ کے سٹیٹ سیکرٹری ہیکی ٹیمینن اور لتھوانیا کے وزیر داخلہ گنٹاراس ایلکزنڈراویچیاس نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔
کانفرنس میں6 وزراء داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
وزراء داخلہ کانفرنس میں غیرقانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کیلئے مربوط روڈ میپ مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا، تمام ممالک نے پاکستان کیلئے آفیشل سطح پر نوکریاں دینے پر اور غیرقانونی امیگریشن کے تدارک کیلئے مشترکہ اقدامات اور موٴثر کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا۔
کانفرنس میں داخلی سکیورٹی، دہشت گردی اور اینٹی نارکوٹکس کے سدباب کیلئے تفصیلی مشاورت کی گئی اور بارڈر سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مفصل بات چیت کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے موجودہ پاک افغان بارڈر صورتحال پر بھی بریف کیا اور بتایا کہ اس وقت 22 دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں منظم ہو رہی ہیں، پاکستان اسوقت دنیا اور افغانستان میں دہشت گردوں کے درمیان ایک دیوار ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...