Home sticky post 3 آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کیلئے سوگوار دن ہے، محسن نقوی

آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کیلئے سوگوار دن ہے، محسن نقوی

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لیے سوگوار دن ہے۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر ہر پاکستانی ایرانیوں کی طرح غم سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، شہری قانون ہاتھ میں نہ لیں، احتجاج پُرامن انداز میں ریکارڈ کروائیں۔

وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کو غمزدہ کردیا ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پورے خلوص کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ دکھ ہمارا مشترکہ دکھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کے بجائے اپنے جذبات کا اظہار پرامن طریقے سے کریں۔ ریاست ہر ایک کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ ہم ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں۔ انشاء اللہ یہ غم بھی مشترکہ جدوجہد سے دور ہوگا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...